بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے سینئررہنما لال کرشن اڈوانی اور مرلی
منوہر جوشی آج اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ کے لئے روانہ ہوگئے ۔دونوں کو لکھنؤ میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت میں بابری مسجد
انہدام معاملہ میں پیش ہونا ہے ۔اجودھیا میں چھ دسمبر1992 کو بابری مسجد انہدام معاملہ میں مسٹر اڈوانی اور
جوشی کے علاوہ پارٹی کی ایک اور سینئر رہنما اوما بھارتی کو بھی سی بی آئی
کی خصوصی عدالت میں پیش ہونا ہے ۔